سرگودھا: بس میں خاتون سے جسمانی طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نارووال چوک مرید کے پر ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے گرفتار اہلکار کی لاپ اپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’گرفتار! ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹالرنس‘۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے.