gold rate 6

سونے کی قیمت میں ایک روز میں‌ سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے اضافے کے بعد نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 89 روپے بڑھ کر3لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 141 ڈالر اضافے سے 4ہزار 358 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 167 روپے اضافے سے 5 ہزار 504 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی کے ساتھ پاکستان میں‌بھی سونے کی قیمت میں‌گزشتہ کچھ ہفتوں سے تیزی سے اضافہ جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں