kachy k daku

کچے میں حملے کا خدشہ، سیلاب سے نقصانات کا سروے روک دیا گیا

راجن پور: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے کے پیش نظر دریائے سندھ کے سیلاب سے ہونےوالے نقصانات کا سروے روک دیا گیا۔

سروے روکنےکافیصلہ گزشتہ دنوں سروے ٹیم کی سیکیورٹی پر مامورپولیس ٹیم پر کچے کے ڈاکوؤں کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا۔

سیلاب سےنقصانات کا سروے روکنے سےسیلاب متاثرین میں امدادکی تقسیم میں تاخیر کا خدشہ ہے،بروقت امداد نہیں ملنے سے سیلاب متاثرین نئی فصل کی کاشت کے لیے پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت اور عالمی اداروں کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے سروے کا سلسلہ جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں