ویب نیوز: گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے تعلیمی پیشکش کا اعلان کردیا ہے.
جس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طالبعلم گوگل اے آئی پرو پلان کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بلا معاوضہ پیشکش طلبا کو جدید اے آئی ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گوگل اے آئی پرو پلان کی پاکستان میں ماہانہ فیس 5600 روپے ہے۔
جیمینائی اے آئی پرو پلان کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے.
اس پلان کے تحت گوگل کے جدیدترین جیمنائی 2.5 ماڈل تک زیادہ رسائی فراہم کی جائے گی، تاکہ طلبا ڈیپ ریسرچ جیسے فیچرز استعمال کر سکیں جو اسائنمنٹس، تحقیق اور تخلیقی منصوبوں میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
جیمنائی گوگل ایپس کی صورت میں اے آئی کی معاونت کو براہِ راست جی میل، شیٹس، ڈاکس(Docs)، سلائیڈز اور میٹ میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ طلبا ای میلز کا خلاصہ تیار کر سکیں، مطالعے کے لیے پریزنٹیشنز بنا سکیں اور ڈیٹا کا زیادہ مؤثر طریقے سے تجزیہ کر سکیں۔
نوٹ بک ایل ایم گوگل کا ذاتی نوعیت کا اے آئی سے چلنے والا تحقیقی اور تحریری ٹول ہے، جو طلباء کو 5 گنا زیادہ آڈیو اوور ویوز، نوٹ بکس اور دیگر فیچرز فراہم کرتا ہے۔
کری ایٹ ڈائنامک ویڈیوز: تحریر یا تصاویر سے کام لینے کے لیے زیادہ حدود کے ساتھ جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی میں شامل ویو 3 اور فلو جیسے فیچرز شامل ہیں۔
اساتذہ اور ماہرین کے مطابق ان فیچرز کی مفت فراہمی طلبہ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے میںمدد دے گی اور طلبہ کو بہت سے ٹولز پر آسان رسائی حاصل ہو گی.