tourism

موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عوامل کے باعث شمالی علاقوں کی سیاحت میں 90 فیصد کمی

ویب نیوز: شمالی علاقوں میں رواں سال سیاحت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس سیزن میں صرف 270 کے قریب غیر ملکی کوہ پیما گلگت بلتستان پہنچے، جبکہ گزشتہ سال دو ہزار سے زائد غیر ملکی کوہ پیما آئے تھے۔ زیادہ تر کوہ پیما شدید موسمی حالات، برفانی تودوں اور چٹانوں کے گرنے کے باعث مہم مدکمل کیے بغیر واپس لوٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق اس سال کےٹو، نانگا پربت اور گاشربرم ون جیسے بلند پہاڑوں پر صرف چند درجن کوہ پیماؤں نے کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال غیر ملکی سیاحوں کی آمد 20 ہزار سے کم ہو کر چند سو رہ گئی جبکہ ملکی سیاحوں کی تعداد بھی دس لاکھ سے کم ہو گئی۔

ٹور آپریٹرز کے مطابق پرمٹ فیس کے تنازعے، ایران اسرائیل کشیدگی اور پاک بھارت تناؤ نے بھی سیاحت کو متاثر کیا۔ غیر متوقع موسمی حالات سیاحتی مہمات کی منسوخی کا سبب بنے۔

سیاحت میں‌کمی کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کے ساتھ شمالی علاقوں میں‌کاروبار اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں