لاہور: پنجاب میں مفت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی سہولت ختم کر دی گئی، موٹر سائیکل اور کمرشل اور عام گاڑیوں مالکان کو اب فیس ادا کرنا ہوگی، محکمہ ماحولیات نے ٹو ، تھری اور فور وہیلز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں فیس مقرر کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخکی جانب سے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ1997ء میں ترمیم اور فیسوںکے نفاز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کے لیے فیس 100 روپے، رکشے کے لیے 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہزار سی سی تک گاڑیوں کی فیس 500 ، 1500 سی سی تک 800 ، 2500 سی سی تک ایک ہزار اور 4500 سی سی تک 1500 روپے ہوگی، 4500 سی سی سے زائد گاڑیوں کے لیے 2 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے.
مذکورہ بالا فیس شیڈول ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، پنجاب کے ذریعے گاڑیوں کے اخراج کی جانچ کے وقت وصول کیا جائے گی ماسوائے نفاذ کی کارروائیوں کے، گاڑی کا مالک/آپریٹر مقررہ فیس صوبائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے باضابطہ طور پر نامزد اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرائے گا، جو براہ راست وصول نہیںہو گی.