hot weather 1

ماہ اکتوبر میں درجہ حرارت معمول سے زائد، میدانی علاقوں میں‌سموگ کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں‌سموگ کی کیفیت پیدا ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں گلگت بلتستان مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، بالائی علاقوں میں درجہ حرات زائد ہونے سے گلاف کا امکان ہے۔بلوچستان کے مغربی علاقوں میں درجہ حرات معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، مختلف مقامات پر بارش،آندھی سےخریف کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گرم موسم ڈینگی لاروا کی افزائش میں مددگار ثابت ہوگا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں،جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے ختم ہونے سے دریاؤں کے بہاؤ میں کمی ہوگی، زراعت کے لیے پانی کی سپلائی میں کمی آسکتی ہے۔ملک کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی صورتحال ہوگی، فضائی کوالٹی میں گراوٹ سے صحت کے مسائل پیدا ہوں گے، اضافی درجہ حرارت سے مویشیوں کیلئے چارے کی کمی پیدا ہوسکتی ہے۔
416985 2716542 updates
حکومت پنجاب کی جانب سےسموگ کی کیفیت پیدا ہونے کے امکان کے پیش نظر لاہور میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے اینٹی اسموگ گن تیار کرلی گئی۔

اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( ای پی اے) کے ترجمان کا بتانا ہے چائنیز ٹیکنالوجی کی مدد سے اینٹی اسموگ گن 2 ماہ میں تیار کی گئی ہے۔ترجمان ای پی اے کے مطابق 2 اکتوبر سے اینٹی اسموگ گن لاہور کی سڑکوں پر دکھائی دے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گن زیادہ آلودگی والے علاقوں میں استعمال کی جائے گی اور اس میں 12 ہزار لیٹر پانی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں