نمائندگان: لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں غبارہ فروش کی کمسن بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر نیفے میں پستول چل گیا.
نازیبا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر سی سی ڈی کنے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئےمقابلے کی کیوشش کی، اور نیفے میں پستول چل جانے کی وجہ سے ملزم زخمی ہو گیا.
ملزم کو زخمی حالت میںجنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے.
بورے والاکے نواحی علاقے 443 ای بی میں دس سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی.
مقدمہ کے مطابق علاقے کے رہائشی محمد اشرف کی دس سالہ بیٹی (الف) جب احاطے سے باہر نکلی تو ہمسائے صفدر عباس نے اسے پکڑ لیا اور احاطے کے باہر ہی نامناسب حرکت شروع کر دی، بچی کی چیخ و پکار پر ر گواہان موقع پر پہنچ گئے.تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.
تھانہ سمبڑیال پولیس کی کارروائی میں10 سالہ مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار کر لیے گئے.
سمبڑیال محلہ غوث پورہ کے رہائشی شہری نے درخواست دی کہ اس کا کمسن بیٹا دینی تعلیم کے سلسلہ میں قاری احسان اللہ کے گھر جاتا تھا جہاں قاری کے دونوں بیٹے اویس رضا اور فلک شیر اسے بارہا جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا ہے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائے گی.
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کا تحفظ سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں والدین والدین کا کردار اہم ہے والدین کو چاہیے کہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں، ان پر بے جا سختی کی بجائے محبت اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں مشکوک رویوں پر بروقت محبت اور شفقت سے بات کر کے اصل معاملہ جاننے کی کوشش کریں، کیونکہ غفلت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔