اسلام آباد: صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کی درخواست پر پولیس نے ایمان مزاری سمیت دیگر وکلاء کے خلاف حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا.واقعہ بار احاطہ میںاحتجاج کے دوران پیش آیا.
تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں صدر ہائیکورٹ بار سید واجد علی شاہ گیلانی نے مقدمہ درج کرایا، جس میں حملہ کرنے، ارادہ قتل، لائیر ز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.
مقدمہ میںمؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ وہ اپنے دفتر سےپارکنگ ایریا میںپہنچے تو وکلاء انتظار حسین پنجوتھہ، نعیم حیدر پنجھوتھہ،ایمان مزاری، زینب جنجوعہ، ہادی علی چٹھہ، مصطفین کاظمی، انیس جیلانی سمیت ایک بڑی تعداد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ملکی و ریاستی اداروںکے خٌلاف ہتک آمیزنعرے بازی کر رہے تھے، اس دوران وکلاء چاقو، چھری اور آہنی مکوںکے ساتھ حملہ آور ہو گئےاور توڑ پھوڑ کی.
خیال رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ایمان مزاری کے درمیان تنازعہ کے بعد سے وکلاء کا احتجاج جاری ہے.گزشتہ روز بھی اسی احتجاج کے دوران صدر بار کی آمد کے بعد تلخ کلامی اور تنازعہ کا واقعہ پیدا ہوا.