Untitled 34

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکے جانے سمیت دیگر اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی کام سے روکے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس جہانگیری نے اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔

سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر 4 ججز جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے.

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جج کو کام سے روکنے کی درخواست ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں، جج کو صرف آرٹیکل 209 کے تحت کام سے روکا جا سکتا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل کو اپیل کوڈائری نمبر23409 الاٹ کردیا۔Untitled 35

دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر 4 ججز کےساتھ مل کر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی اختیارات کیخلاف بھی درخواست دائر کردی۔ پانچوں ججز نے آرٹیکل 184 تین کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ‌کے ججز کے بذات خود سپریم کورٹ رجسٹری جا کر کیس دائر کرنا وکلاء کے حلقوں میں‌موضو ع بحث بنا رہا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں