arshad nadeem 1

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ویب نیوز: پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ مں جیولن تھرو کے مقابلوں میں تو ارشد ندیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا، پہلی باری میں ارشد ندیم نے 76.99 میٹر کی تھرو پھینکی، ان کی دوسری تھرو بھی غیر متاثر کن رہی، دوسری باری میں پاکستانی اسٹار صرف 74.17 میٹر تھرو کرسکے تاہم تیسری باری میں ارشد ندیم اپنی بھرپور فارم میں دکھائی دیئے.انہوں نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھر و کی.
415759 9034706 updates
اس سے قبل بھارت کے نیرج چوپڑا نے کوالی فائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔

فائنل میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی جو ارشد نے تیسری باری میں حاصل کرلی۔

گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 89.53 میٹر، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹر، کینیا کے جولیئس یگو 85.96 میٹرز جبکہ پولینڈ کے ڈآوڈ ویگنر 85.67 میٹرز کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔

ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں، مجموعی طور 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں