dg pdma

پانی پنجند پہنچنےپر خطرہ ٹلے گا، پی ڈی ایم اے کا مستبقل کے لئے اقدامات کا بھی عندیہ

لاہور:‌ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ شاہدرہ کے مقام پر تاریخ کا بڑا ریلا گزرا، اس وقت بلوکی میں پانی کا بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، شاہدرہ سے بلوکی کا حجم بڑھے گا ،اوکاڑہ ، ساہیوال کی انتظامیہ نے لوگوں کا انخلا کرا لیا ہے ، اس وقت راوی کا فلڈ پلین بالکل خالی ہے ، یہ پانی اگلے 36 گھنٹوں میں کبیر والا میں چلا جائے گا، 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک قادرآباد سے گزرا ، منڈی بہاؤدین کے 10 گاؤں سے پانی ہوتا ہوا گزرا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ 1955ء کے بعد یہ صورتحال ستلج میں دیکھنے کو ملی، یہ سارا پانی انڈیا میں بند بریچ ہونے کے سبب قصور کی طرف بڑھا، ہمیں قصور کو بچانے کے لیے موجود بند میں شگاف لگانا پڑ رہا ہے، ہمیں ہیڈ سلیمانکی کے بعد ہیڈ اسلام کا خطرہ درپیش ہوگا، پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا، بلوکی پر جب پانی کی سطح اونچی ہو گی تو نالہ ڈیک پر مسائل پیدا ہوں گے، اوکاڑہ، ساہیوال کو دریا ئے راوی میں سیلاب کے پیش نظر خطرہ ہو گا۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق تریموں میں پانی بڑھ رہا ہے،کوئی نقصان نہیں ہو گا، تریموں ڈاؤن سٹریم شاید پانی برداشت نہیں کر سکے گا،ہمیں شدید متاثر علاقہ کو بچانا ہے، ہر گھنٹے میں اعداد و شمار چینج ہو رہے، ہمیں تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اب تک 28 اموات ہوچکی ہیں،لیکن تمام جگہ ریسکیو عملے نے بروقت آپریشن کیا۔

ریلیف کمشنر کا کہناتھا کہ اوکاڑہ پاکپتن اور ملحقہ علاقوں کے لیے اب مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے، بریچنگ کے بغیر پانی کی نکاسی کا کوئی امکان موجود نہیں تھا، چیلنج کی صورتحال مسلسل بڑھ رہی ہے، حکومتی وسائل کو بدلتے حالات کے حوالے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم انے کہا کہ راوی اپنے قدرتی مقام سے گزر رہا اس حوالے سے اقدامات کریں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار تین دریا اکٹھے بھپرے ہیں۔ ریلیف کمشنر نے کہا کہ ہم سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

سیلاب کی آمد کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں‌ انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ دریائی علاقوں سے انخلاء بھی مسلسل جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں