اسلام آباد: سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.62 فیصد اضافے سے 3.57 فیصد تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر، گندم کا آٹا، زندہ برائلر چکن، آلو،انڈے مہنگے ہوئے، کلو آٹے کا تھیلا 198 روپے مہنگا، اوسط قیمت 1829 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 18 روپے کلو مہنگے، اوسط قیمت 140 سے تجاوز کرگیا، زندہ برائلر چکن 15 روپے کلو مہنگا، اوسط قیمت 470 سے زیادہ رہی۔ چینی 25 پیسے فی کلو مہنگی، اوسط قیمت 181 روپے 59 پیسے رہی۔بیف، لہسن، ایل پی جی، کپڑوں، لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ٹماٹر 15 فیصد، گندم کا آٹا 12 فیصد، مرغی 3.36 فیصد تک مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے آلو ڈیڑھ فیصد، انڈوں کی قیمت ایک فیصد تک بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 6 اشیائے ضروریہ سستی، 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا، دال ماش، مسور، چنے، کیلے، گھی، پیاز کی قیمتوں میں نسبتا کمی دیکھی گئی۔
سیلاب کے باعث دریائی علاقوں میں سبزیوںکی فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور راستے منقطع ہونے سے سپلائی کی صورتحال بھی متاثر ہونے کی وجہ سے سبزیاں اور پھل راستوںمیںہی گل سڑ رہے ہیںاور منڈی و دکانوں تک پہنچتے ان کے معیارمیںمزید کمی ہو رہی ہے.
سبزیوںاور پھلوں کےمعیار سے کم ہونے کے باوجود ان کے نرخ بڑھ گئے ہیںاور عام مارکیٹ میں شہروں میںرہنے والے لوگوں کو مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے.