بہاولپور: تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں خاتون نے سسرال والوں سے مبینہ جھگڑے کے بعد بچیوں کے ساتھ نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق سسرال کے ساتھ آئے روز کےگھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے اپنی 3 کم سن بچیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کرخود کشی کرنے کی کوشش کی۔
واقعہ کے بعد موقع پر موجود اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اوربچیوں کو نہرسے نکال لیا۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر دیور اور سسرال کے ناروا رویے سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے.
ہسپتال زرائع کے مطابق 3 بچیوں میں سے ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی، جنہیںتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپورٹامیوالی میں طبی امداد دی جا رہی ہے.
خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ میں سسرالی جھگڑوںاور گھریلو تنازعات پر کئی خواتین خود کشی کی کوشش کر چکی ہیں، اس صورتحال خواتین کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروںنے تشویش ناک قرار دیا ہے.