whatsapp image 2024 09 22 at 12

گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی دو بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، راولپنڈی میں‌ 2 بہنوں‌کی خودکشی

نمائندگان: گوجرانوالہ میں دو جواں سالہ سگی بہنوں کے بہیمانہ قتل کی گُتھی سلجھ گئی۔ ماں باپ ہی اپنی بیٹیوں کے قاتل نکلے۔

تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ سے قتل کی جانیوالی دو سگی بہنوں کے قتل کیس کا دل دہلا دینے والا ڈراپ سین ہوگیا۔ ماں اور باپ ہی اپنی جواں سالہ بیٹیوں کے قاتل نکلے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے قاتل ماں باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایک بیٹی نے پسند کی شادی کی،چھوٹی بیٹی نے ساتھ دیا، والدین نے بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

ایس ایس پی منصور امان نے کہا کہ کرائم سین سے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا جس کے بعد تفتیش کی تو معاملہ سامنے آتا رہا،ہم نے یقین ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

دوران تفتیش قاتل ماں باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ماں نے قتل کی منصوبہ بندی کی اور باپ نے فائرنگ کرکے بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹیوں کو قتل کروانے کے بعد آلہ قتل چھپا دیا اور پھر ملزموں نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا۔

سی سی ڈی کے مطابق 22 سالہ تانیہ نے والدین سے چھپ کر اپنی پسند سے نکاح کر رکھا تھا جبکہ چھوٹی بیٹی انیلا نے بڑی بہن کا ساتھ دے دیا جس کا والدین کو رنج تھا، سی سی ڈی نے مزید تفتیش کیلئے ملزم ذوالفقار کا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے.

تاہم عدالت نے کشور بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں 2 نوجوان بہنوں نے خودکشی کرلی۔
407103 2205181 updates
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر دو بہنوں نے خودکشی کی جن کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا اور دونوں کی خودکشی کی وجہ گھریلو حالات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں