403049 8873810 updates

لاہور: نوجوان نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے نہر میں بہا دیا

لاہور: سرحدی علاقے ہئیر میں مبینہ دوستی میں ناراضگی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغواء کرکے قتل کردیا، جبکہ مقدمہ درج کرانے پر لڑکی کی ماں‌کو بھی قتل کر دیا۔

سی سی ڈی کے ترجمان کےمطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور27 مئی 2024ء کو اغواء کر کے قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی اور مقدمہ درج کرایا تو ملزم نے 12اکتوبر 2024ء کو اسے بھی اغواء کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے بعد ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، جس ٔپر پولیس نے تین ملزموں یوسف ، ناصر اور منصب کو گرفتارکے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزموں‌نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، جنہیں تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیاہےاور ملزموں‌کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں