ملتان: یومِ آزادی صحافت 3 مئی 2025ء، اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ سچ، دیانتداری اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی وہ چراغ ہیں جو ہر اندھیرے میں روشنی کی امید بن کر سامنے آتے ہیں۔

ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ملتان کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی ہے تاکہ ملتان کے تمام صحافیوں کو قانونی معاونت اور فوری داد رسی فراہم کی جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ، ایسوسی ایشن صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے جن میں صحافیوں کے لیے صحت کارڈز، انشورنس، مالی امداد ، مختلف اداروں کے ساتھ خصوصی رعایت کارڈز کا اجراء، صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، اور بے روزگار صحافیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں شامل ہیں۔
مہر عمران نواز اور حسیب اعوان نے کہا کہ ہماری یہ جدوجہد صحافت کو ایک باوقار، محفوظ اور خودمختار پیشہ بنانے کے لیے جاری رہے گی۔ تمام صحافی برادری کو اس دن کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر آزادی اظہار، سچائی اور عدل کے سفر کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے۔