اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال سامنے آنے والےپولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور خیبرپختونخوا سے اس سال پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس سال کی دوسری ملک گیر پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو حکام کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کےساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے اور چھبیس مئی سے یکم جون تک تسری ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔
رواںبرس ملک کے چاروں صوبوںسے کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس پر محکمہ صحت کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیںاور پولیو کے قطرے نہیںپلانے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.