lahore motor cycle

پنجاب میں موٹر سائیکلوں کےلیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کےلیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، حکومت پنجاب نے سموگ کی روک تھام کیلئے آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد گاڑیوں کےساتھ موٹر سائیکلوں کےلیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا۔

اس ضمن میں‌صوبائی موٹرگاڑیاں ترمیم ایکٹ2025ء کے نام سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا گیا، اس ایکٹ کے تحت صوبائی موٹرگاڑیاں آرڈیننس1965ءمیں ترامیم کی جائیں گی۔

پنجاب اسمبلی میں‌جمع کرائے گئے بل کے متن کے مطابق شق 38اے میں جہاں گاڑی ہے،اس کے ساتھ موٹرسائیکل کا لفظ شمار کیا جائے، موٹرسائیکل کیلئے فٹس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہواس لیے ترمیم ضرورت ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ کی معیاد ایک سال تک ہوگی، پنجاب میں‌85 فیصد بطور سواری موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ رجیم کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ترمیم ضرورت ہے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ سے ائیر کوالٹی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو معاشی مشکلات کا شکار عوام پر ایک نیا بوجھ قرار دیا جا رہاہے، جبکہ قانونی و سماجی حلقوں‌کی جانب سے موٹر سائیکل فٹنس کے اقدام کو سراہتے ہوئےاسے فٹنس فیس سے مستثنیٰ‌رکھنے اور خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں