WhatsApp Image 2025 04 17 at 11.46.32

غربت اور فاقوں‌سے تنگ نوجوان کی خودکشی

بوریوالہ: غربت اور فاقوں سے تنگ ریڑھی فروش نوجوان نے خود کشی کرلی۔مبینہ طور پر بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کی زد میں‌آنے سے دلبرداشتہ تھا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اخلاق احمد کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کوئی مناسب جگہ نہیں‌ملنے کے باعث نوجوان معاشی پریشانی کا شکار تھا، مبینہ طور پر غربت او ر فاقوں کے باعث زہنی دباؤ میں‌ آ کر موت کو گلے لگا لیا.

عارف والا کے گاؤں 19 ای بی کا نوجوان ریڑھی بان اخلاق احمد 4 بچوں‌کا باپ تھا اور گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی،متوفی اخلاق احمد ریل بازار میں ریڑھی لگاکر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا تھا، نیز ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث ریڑھی لگانے کی جگہ چھن چکی تھی.

قبل ازیں‌اخلاق احمد کا کاروبار کے حالات نہیں‌ہونے اور معاشی پریشانی کےمتعلق ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں