WhatsApp Image 2025 03 08 at 10.12.09

عالمی یوم خواتین؛وزیر اعظم کی خواتین کو بااختیار بنانے،سینیٹ میں قرارداد جبکہ ملک بھر میں‌تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے تحت جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں‌خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقاو روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے احکامات جاری

وزیرِ اعظم کا گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمائے اور سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت جاری.یوتھ لون سکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی. Shbz Shrif 2
وزیرِ اعظم کی دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کے ساتھ، وزیرِ اعظم کی گھریلو صنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کیلئے انہیں ضروری تربیت کی فراہمی اور اس حوالے سے سہولت مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گھریلو و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے.

وزیرِ اعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی. کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے ضروری اقدمات پر سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو با اختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کی فراہمی کیلئے حکومت تمام تر ضروری وسائل و تربیت فراہم کرے گی.خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کیلئے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی.یوتھ لون اسیکم کے ذریعے خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے کم لاگت قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.وزیرِ اعظم کو سمیڈا کے تحت مائیکرو، سمال اور میڈیم اینٹرپرائز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی.اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، کم عمری کی شادیوں پر پابندی لگانے اور خواتین کو قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے مطالبات شامل ہیں۔ سینیٹر کامل علی آغا نے عملدرآمد کیلئے کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی دے دی۔

سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کرے، خواتین کو اپنی صحت کے فیصلوں کا حق دینے کے ساتھ کم عمری کی شادیوں پر پابندی لگائی جائے۔قرار داد میں صنفی بنیاد پر تشدد اور کام کی جگہ پر ہراسانی کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔WhatsApp Image 2025 03 08 at 10.12.09

senate 4
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر جرائم کرنیوالے ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں، خواتین کھلاڑیوں کیلئے سرمایہ کاری اور کھیلوں میں مساوی مواقع دینے کے ساتھ فن، ادب اور ثقافتی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے سرپرستی بھی کی جائے۔قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ امتیازی سلوک کے خلاف سخت قوانین اور مساوی تنخواہ کے اصولوں کو نافذ کیا جائے۔شیری رحمان نے کہا کہ ہر تیسرے گھر میں خواتین کو جنسی حملوں کا سامنا ہے، بچیوں کی شادیاں 18 سال سے پہلے نہیں کی جانی چاہئیں۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سینیٹر کامل علی آغا نے تجویز دی کہ قرارداد پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔

دریں اثناءملک کے شہروں میں خواتین کے عالمی دن پر تقاریب اور ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں ہوم بیسڈ ویمن ورکرز نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم سے آرٹس کونسل تک ریلی نکالی جس میں مزدور خواتین اور گھریلو خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آرٹس کونسل میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یوم خواتین کے موقع پر عورت مارچ منتظمین نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال عورت مارچ رمضان کی وجہ سے مئی میں ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ میں مرد بھی شریک ہوئے اورخواتین کے حقوق کےلیے آوازبلند کی۔

پاک بحریہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

حیدرآباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی خواتین ونگ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کے حقوق کے حق میں اور دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

وہاڑی میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔ مظفرآباد کے آزادی چوک پر بھارت کے خلاف احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عالمی یوم خواتین پر گوگل نے بھی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سال کی تھیم عورت کے حقوق، مساوات اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں