نمائندگان: نوشہرہ کےتھانہ پبی کی حدود میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق کمرے کی بجلی کی تار کاٹنے پر مشتعل بیٹے جاوید شاہ نے فائرنگ کر دی جس سے اس کی والدہ، بھائی اور بہن موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم جاوید شاہ کی فائرنگ سے والدہ، بہن اور بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔
لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، آلہ قتل سمیت دھرلیا گیا.
واقعے کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی لاہور میںشوہر کے بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا.
دریںاثناءصوبائی دارالحکومت کے ہی علاقے کاہنہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول کی شناخت نیبل کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، ملزم رضوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، فرار ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر اختلاف کے بعد ایک شخص نے دوسرے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
پشاور کے تھانہ ریگی کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) معراج خان کےمطابق ریگی کے علاقے میں مقامی افراد اور قبیلے کے لوگوں کا ایک وٹس ایپ گروپ ہے جس میں سے ایک شخص کو نکالنے پر اختلاف پیدا ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قتل کے واقعے سے پہلے بھی ان افراد میں بحث ہوئی جس کے بعد بات مزید بڑھ گئی۔

پولیس رپورٹ میں ہمایوں نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کے بھائی مشتاق راضی نامہ کروانے کے لیے ایک مقامی شخص کے حجرے کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران راستے میں اشفاق نے ان دونوں پر دوبارہ فائرنگ کی۔
ضلع وہاڑی کے علاقہ چوپڑہٹہ میںتین سالہ بچی سمیت نہر میںچھلانگ لگانی والی خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا،ایس ایچ او ذیشان گل نے خاتون کی رضا مندی سے اپنے خاوند کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا.
اسی دوران خاوند نے بھی بیوی کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی خاوند کو تیرنا نہیں آ تا تھا، اس کو بھی بچانے کے لئے دو اور آ دمیوں کو نہر میں اترنا پڑا، تاہم تینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا.
خاتون کے مؤقف کے مطابق مجھے خاوند سے کوئی ناراضگی نہیں،میں اپنی سگی بہن سے تنگ آ کر خود کشی کر رہی تھی.