خضدار :مغویہ عاصمہ جتک کو بازیاب کرالیاگیا.ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق مغویہ کوتحصیل زہری سےبازیاب کرایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا بتاناہے کہ خضدارکےمختلف دشوار گزار علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئےاور مغویہ کو برآمد کرنے کے ساتھ 14 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،جن میںمقدمہ میں ملوث دو نامزدملزم بھی گرفتار ہونے میںشامل ہیں.
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مغویہ کی بازیابی میں تمام خفیہ سیکورٹی اداروں کی معاونت رہی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔مغویہ کی برآمدگی کے لئےگزشتہ رات سے لیویز اور پولیس کی جانب سے چھاپوں کاسلسلہ جاری تھا،اورآج کامیابی ملی، جس کے بعدمغویہ کو خضدار لایا جارہا ہے ۔
واضحرہے کہ مغؤیہ کے اغواء کے خلاف قبیلے کے افراد اورلواحقین نے خضدار ہائی وے پر دو روز سے دھرنادیاہواتھااو ربازیابی تک دھرناواحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھاہے.