ملتان:طالبات کو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاررہنےاور انہیںمختلف مہارتیںسکھانے کے لئےگائیڈہاؤس باغ لانگے خان ملتان میں گرل گائیڈزکے زیراہتمام 4 روزہ رہائشی کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
کیمپ میںگرل گائیڈز کو مختلف قسم کی ٹریننگ دینے کےساتھ معاشرے میںبھی فعال کردار اداکرناسکھانے کے لئےپلاسٹک کو ممکن حد تک ختم کرنے یا اس کے متبادل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مہم کا آغاز کیاگیا . اس طرح چائلڈ لیبر اور ٹی بی کے مرض کےخاتمے کے لیے مہم کا بھی آغاز کیا گیا.
گرل گائیڈز میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیےدی گئی ٹریننگز میںانہیں مشکل حالات کے دوران خود کوتیاررکھنے اور ناگہانی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئےریسکیو1122 کے ذریعے تربیت بھی دی گئی.
اس کے علاوہ طالبات کو پرچم کشائی،پرچم کو تہہ لگانا، لہرانا، رسیوں،کپڑے اوردیگر اشیاءسے مختلف گیجٹس بنانا،شیلٹر لگانا،گرہیں لگانا بھی سیکھایاگیا.
تربیتی پروگرام کے دوران طالبات نے مختلف کھیلوںمیں بھی حصہ لیا اور گائیڈ ترانے بھی سیکھے. طالبات کو معاشرے میںامن عامہ کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی اورلائیو سکلز بیس ایجوکیشن پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی.
تربیت کاراساتذہ نے بتایا کہ اس کمیپ کا مقصد طالبات کو معاشرے میںفعال کردار اداکرنے کے ساتھ کسی بھی مشکل میںتیاررہنے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میںرہتے ہوئے کسی بھی ناگہانی آفت میںمدد کے آنے تک اپنے اور دوسروں کے لئے مقابلہ کرتے رہنے کی تربیت دینا تھا.
کیمپ میںکیمپ کمانڈرطلعت عبداللہ، ٹریننگ انچارج رابعہ ارم، کوارٹر ماسٹر فائزہ ارم،مس ساحرہ، مس شاہدہ، مس عالمین،مس قاریہ ، مس زاہدہ نے بطور استاد شرکت کی.