لاہور:پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے خواتین وکلاءکے لئے مخصوص سیٹتشکیل دینے کی درخواست منظور کرلی ہے،جس پر صرف خواتین وکلاء کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی.
بارکونسل میںسرگودھا بار ایسوسی ایشن کی خواتین وکلاء کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ خواتین وکلاء کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے انہیںنمائندگی کا حق دیا جائے.جس کے لئے نائب صدر(خواتین) کی مخصوص نشست تشکیل دی جائے.
ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین راؤ خلیل الرحمن،ممبران سجاد حسین ٹانگرہ،پیر عمران بودلہ،اعجاز خان بلوچ، راناسیف اللہ خان اور انورزاہد سورہ نے سماعت کی.
کمیٹی نے فیصلہ دیاہےکہ سرگودھا بارایسوسی ایشن میًں خواتین وکلاء کی تعداد 500 ہے،اور خواتین وکلاءکا مطالبہ بالکل جائز ہے.اس لئے ڈسٹرکٹ بارسرگودھا کے سالانہ انتخابات میںآئندہ نائب صدر(خواتین) کی سیٹتشکیل دی جائے،جس پر صرف سرگودھا بارکی خواتین وکلاءکو ہی انتخاب میںحصہ لینے کی اجازت ہو گی.
ا