394220 1881885 updates

عمرہ اور ورک ویزا پر مختلف ممالک جانیوالے 103 مسافر آف لوڈ

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ سے مختلف ممالک کو جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ کیلئے سعودیہ جاتے ہوئے 28 افراد کو آف لوڈ کیا گیا.اس کے علاوہ آذربائیجان،سعودیہ،ترکیہ،قبرص،بحرین،ملائشیا، تھائی لینڈ،سری لنکا،سنگاپور،مالوی،برونڈی،کانگو،عمان،بوٹسوانا،انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جانے والے افراد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔

مذکورہ تمام مسافروں‌کو مختلف شناختی کاغذات مکمل نہیں‌ہونے اور امیگریشن کاغذات پر اعتراضات دور کرنے تک بیرون ملک جانے سے روک دیاگیاہے.دوسری جانب مسافروں نے ٹکٹ‌کی مدمیں‌نقصان ہونے پر احتجاج بھی کیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں