WhatsApp Image 2025 01 22 at 05.21.19

نان فائلرز کو 1 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے نان فائلرز کو ایک کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے دی۔سٹینڈنگ خزانہ کمیٹی کے چیئرمین سید نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس ہوا۔جس میں میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلز ٹیکس میں انڈررپورٹنگ کے باعث 4.5 ٹریلین روپے تک ٹیکس چوری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نان فائلرز کاروبار اور افراد کے خلاف ایف بی آر کے لین دین، ٹرانزکشنز پر پابندی کے اقدامات جاری ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ماہانہ 10 کروڑ روپے بجلی بل والے غیررجسٹرڈ کاروبار کا بینک اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا،جبکہ25 کروڑ سالانہ کاروبار کرنے والے کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں