ملتان: چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ کی سربراہی میں گزشتہ روز اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈرگ انسپکٹرز ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن نے شرکت کی.اس دوران چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پراسیکیوشن میں جمع کرائے گئےمقدمات میں تاخیر پر کلرک پراسکیوشن اور ڈپارٹمنٹ پراسکیوشن آفیسر محمد شفیق سے جواب طلب کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے.اس موقع پرڈرگ انسپکٹرز کو مزید بہتر طریقے سے ادویات کے کیسز بنانے بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ نشہ آور ادویات کے ریکارڈ بارے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔اس موقع پر ممبران ڈرگ کورٹ جاوید اقبال وینس اور ڈاکٹر محمد نبیل سلیم سمیت دیگربھی شریک ہوئے.آخر میں چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے تمام شرکاء کو کام میں بہتری کے لیے احکامات جاری کئے.