WhatsApp Image 2025 01 20 at 10.29.30

اینٹی کرپشن میں‌سفارشی کلچر ختم،21 دن کے اندر میرٹ پر فیصلہ

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےخانیوال،لودھراں،وہاڑی اورملتان کی تمام انکوائریز اور درخواستوں پر تفصیلی بریفنگ لی اور تمام افسران کوتمام درخواستوں اور انکوائریزپر21 دن کے اندر اندر میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا.ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے تمام افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شفارشی کلچر ختم کر دیا ہے،عوام بلا خوف دفتر اینٹی کرپشن درخواست دیں،آپ کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،کرپٹ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں کیونکہ کرپٹ عناصر کی ملتان ریجن میں کوئی گنجائش نہیں ہے.ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے ملتان ریجن کے تمام افسران کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر جلد از جلد انکوائری مکمل کرنےاور کرپٹ عناصر کے خلاف مزید گہرا تنگ کرنے کا حکم دیا ہے کہ کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.WhatsApp Image 2025 01 20 at 10.29.31
اجلاس میں ملتان ریجن کے تمام افسران،ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن چوہدری عبدالحمید,ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ظہیر خان شیروانی, ڈپٹی ڈائریکٹر محمد قذافی,ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارشد علی,ڈپٹی ڈائریکٹر عامر سرفراز,ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال,سرکل آفیسر علی حسن گیلانی,ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال راؤ عبدالغفار,سرکل آفیسرساجد علی,ڈپٹی ڈائریکٹر وہاڑی انور خان بلوچ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ فیصل الرحمٰن,سرکل آفیسر منصور خان,اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ملتان رانا محمد جاوید,سید علی زین گیلانی,ملک ضیاءاللہ خان,عثمان نعیم,راؤ عبدالحکیم,اسد اللہ خان,محمد اصغر ,سرکل آفیسر نوید انجم,سرکل آفیسر رمضان شاہد نے شرکت کی.
ترجمان اینٹی کرپشن ملتان وزیر خان لاشاری کا کہنا ہےحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں