چمپیئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کی تاریخ کااعلان نہیںہو سکا،تاہم شائقین کرکٹ اس انتظار میںہیںکہ یہ تقریب کب منعقدہوگی؟.اس ضمن میںزرائع کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔زرائع کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہی کرائی جائے گی،جبکہ افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور ان کے کپتان شرکت کریں گے۔زرائع نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ تاہم چیمپننز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا مقام اورتاریخکا حتمی اعلان نہیں ہوسکاہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہےاور آئی سی سی پلان پر نظرثانی کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔