WhatsApp Image 2025 01 10 at 03.31.25

قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش کے لئے 3 ارب روپے مختص

ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی3ارب کی خطیر رقم سے تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا گیا. اس ضمن میں‌ایوان تجارت و صنعت ملتان کو منصوبہ کے بارے میں ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دی۔اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں سابق صدر اور کنوینئر گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی خواجہ محمد حسین کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش کے حوالہ سے شرکاء اجلاس کو بذریعہ ملٹی میڈیا بریفنگ دی.انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش اور تاریخی مقام کی حفاظت کے لیے تقریبا 3ارب روپے مختص کئے ہیں.جس کے تحت قلعہ کو انقلابی اقدامات کرتے ہوئے محفوظ اور خوبصورت بنایا جائے گا.انہوں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قلعہ کے چاروں طرف مٹی کے ڈھیروں کو سرسبز کیا جائے گا.لوہاری گیٹ سے حسین آگاہی تک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی اور موجودہ سڑک کو ختم کرکے فصیل کو بحال کیا جائے گا. سٹیڈیم کے نیچے موجود دکانوں میں فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی،پارکنگ ایریاز سے قلعہ کے اند ر تک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی. پبلک واش رومز بنائے جائیں گے،قلعہ کہنہ کی دیکھ بھال بہتری اور وقتا فوقتا اقدامات کے لیے الگ اتھارٹی قائم کی جائے گی. انہوں نے بتایا کہ قلعہ پر موجود تمام دفاتر چونگی نمبر 9پر قائم بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے اور قلعہ پر محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی اتھارٹی کے دفاتر قائم رہیں گے.شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی.واکنگ و جاگنگ ٹریک بنائے جائیں گے، قلعہ پر موجود بجلی کے کھمبے،تاریں انڈر گراؤنڈ کی جائیں گی.انہوں نے کہا کہ ٹینڈر ہو چکے ہیں،فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ہی اس منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا.اجلاس کے شرکاء نے سوالات بھی کئے جبکہ سابق صدر اور کنوینئر گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی خواجہ محمد حسین نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش اور تاریخی مقام کی حفاظت کے حوالہ سے منصوبہ کو شاندار قرار دیتے ہوئے اسے شہر کے لیے ایک اہم تبدیلی قرار دیا. انہوں نے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان معاشی و صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ شہر کے تاریخی مقامات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حکومت کو وقتا فوقتا تجاویز دیتا رہتا ہے اور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا کرادا ادا کرتا رہتا ہے.والڈ سٹی اتھارٹی کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بہتری اور بیوٹیفیکیشن کا منصوبہ انقلابی ہے جو ایک مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا،شہریوں وسیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنے گا.اجلاس میں نوید اقبال چغتائی،سید ثاقب علی،مبشر خان درانی،عدنان چغتائی،رانا طارق علی،سلیمان،محمد اعجاز،محمد شفیق نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں