images

سونے کی قیمت میں اضافہ

سال 2025 کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہوگئی۔بیان کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے ہے.ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 624 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں