بہاولپور: اولاد کے مبینہ ناروا رویے سے تنگ آ کر بوڑھے والدین نے نہر میں چھلانگ لگادی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں نے ریسکیو کارروائی شروع کی اور خاتون کو فوری کارروائی کے نتیجے میںبچا لیا گیا.
ڈوبنے والے 75 سالہ بزرگ اور بچائی گئی خاتون کے شوہر کی لاش ایک دن بعد ششماہی نہر سے برآمد کی گئی.
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ اہل علاقہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بزرگ میاں بیوی نے اولاد کی جانب سے جائیداد کی تقسیم کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
دوسری جانب بیٹوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ ان کا کہنا تھا کہ والدین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔
