لاہور:ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قتل کیس کے دونوں ملزموں کو بری کر دیا۔
سیشن عدالت نے سہیل اصغر کو سزائے موت اور اصغر علی کو عمر قید سنائی تھی، دونوں ملزموں نے سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔
عدالت نے چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہونے پر ملزموں کو بری کر دیا، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ میں تضاد بھی بریت کی وجہ قرار دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کا اپنےآبائی علاقہ بھوآنہ میںنزدیکی رہائش پذیر کزن سے سیوریج کے معاملہ پر 5 دسمبر 2021 کو فائرنگ سے قتل ہواتھا، قتل کیس میں اصغر علی اور اس کے بیٹے سہیل اصغر کو نامزد کیا گیا تھا۔
