428613 3515108 updates

پہلے فوت ہونے والے بھائی کے بچوں کی چچا کی جائیداد پر وراثت کا حق مسترد

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے وراثتی جائیداد سے متعلق کیس کا اہم فیصلہ جاری کردیا.
gavel
عدالت نے قرار دیا کہ پہلے سے فوت ہونے والے بھائی کے بچوں کو چچا کی جائیداد سے وراثتی حصہ نہیں مل سکتا، مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ چار صرف فوت شدہ بیٹے یا بیٹی کی اولاد پر ہوتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پہلے سے فوت شدہ بھائی کے بچوں کو چچا کی جائیداد میں حصہ نہیں ملے گا،شرعی حصے دار موجود ہوں تو دُور کے رشتہ دار وراثت کے حق دار نہیں ہوتے.

عدالتی حکم کے مطابق مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 4 کا اطلاق صرف بیٹے یا بیٹی کی اولاد پر ہوتا ہے،پہلے وفات پا چکے بھائی کے بچوں کو اس دفعہ کے تحت حق نہیں دیا جا سکتا، صرف خونی رشتہ ہونا کافی نہیں،وارث کی قانونی حیثیت بھی دیکھی جائے گی.

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اصل سوال یہ نہیں ہے کہ درخواست گزار متوفی کے رشتہ دار ہیں یا نہیں؟ سوال یہ ہے کہ آیا یہ رشتہ انھیں وراثت کے حقدار طبقے میں شامل کرتا ہے یا نہیں؟محض اس بنیاد پر ترکے کا وارث قرار نہیں دیا جاسکتا کہ ان کا والد متوفی کا بھائی تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا 18 مارچ 2026 کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں