pakistan bar council 1

پاکستان بار کونسل کا ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، لاک ڈاؤن کی مخالفت

​اسلام آباد: پاکستان بار کونسل (PBC) کی ایگزیکٹو کمیٹی اور رولز کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی روزافزوں بڑھتی ہوئی قیمتوں، سخت معاشی بحران اور عوام پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
WhatsApp Image 2026 09 17 at 10.16.57
​یہ اجلاس پیر محمد مسعود چشتی (وائس چیئرمین) اور منیر احمد ملک (چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، پاکستان بار کونسل) کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

​اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو عام بالخصوص متوسط اور غریب طبقے کے لیے ناقابل برداشت قرار دیا گیا۔WhatsApp Image 2026 09 17 at 09.55.44

بار کونسل کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے اشیائے خورونوش اور عام استعمال کی چیزوں میں بے تحاشا مہنگائی ہوئی ہے، جس سے عوام کی قوتِ خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔

​وکلاء رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزراء، سرکاری افسران اور دیگر ملکی شخصیات کو دی جانے والی اضافی مراعات، مفت پٹرول، اور غیر ضروری اخراجات کو فوراً ختم کیا جائے۔

​اجلاس میں واضح کیا گیا کہ معاشی بحران کے حل کے لیے "سمارٹ لاک ڈاؤن” جیسی تجاویز مسائل کا حل نہیں ہیں، کیونکہ اس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے دہاڑی دار طبقے اور چھوٹے کاروبار تباہ ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں