galiyat tourist entry

پاکستان میں‌برفباری کا آغاز ہو گیا، پہاڑوں نےسفید چادر اوڑھ لی

سوات:خیبر پختونخوا میں اپر سوات اور وادیِ کالام کے بلند پہاڑوں پر سال کی پہلی برفباری ہوگئی،جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
WhatsApp Image 2025 02 23 at 02.29.22
سال کی پہلی برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دلکش مناظر نے وادی کالام کے حسن کو مزید نکھار دیا.

موسم کی تبدیلی کے ساتھ کالام کے بلند علاقوں میں برفباری سے وادی میں سرد موسم کا آغاز ہوگیا،مقامی رہائشیوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔

ضلع سوات کا شمالی حصہ، خصوصاً اپر سوات اور کالام اس کے علاوہ بابو سر ٹاپ پاکستان میں قدرتی حسن اور سیاحت کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں