959326 92962523

جائیداد ہتھیانے کے مبینہ تنازعہ پرخاتون اپنے تین بچوں سمیت قتل

چنیوٹ:جائیداد ہتھیانے کے مبینہ تنازعہ پر خاتون اور اس کے تین بچوں کو قتل کر دیا گیا۔
441458 7361741 updates
پولیس کےمطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے مقدمے میں خاتون کے شوہر اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا ہے، اہلخانہ نے 29 اور 30 اگست کی درمیانی شب واقعہ کا مقدمہ درج کرایا.

مدعی فریق نے الزام عائد کیا کہ ملزم نواز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کیا اور تین بچوں کو اغواء کرکے ساتھ لے گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کی تلاش میں چھاپے مار رہے تھے کہ مقامی قبرستان کے قریب بچوں کی چادر کی نشاندہی پر ایک مقام پر کھدائی کی گئی تو تینوں مغوی بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان تاحال فرار ہیں، جبکہ آئی جی پنجاب نے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ لکھیں