Untitled 2026 02 22T212240.606

قومی شناختی کارڈ میں نئے فیچر شامل، مظبوط سیکیورٹی اور قانونی حثیت حاصل ہو گی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی اور تصدیقی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،جس کے تحت شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز کو مزید جدید اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
428387 7769608 updates
نوٹیفکیشن کے مطابق شناختی کارڈ کے نئے قواعد میں فنگر پرنٹس اور آئرس سکین کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ جس سے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جعلی شناخت اور دھوکہ دہی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔

قواعد کے تحت شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو بھی سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کے طور پر قانونی درجہ دے دیا گیا ہے۔

کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن اور آف لائن فوری ویریفکیشن ممکن ہو گی اور کیو آر کوڈ یا دیگر جدید تکنیکی فیچرز کو مائیکرو چِپ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق اگر کسی شہری کا شناختی کارڈ معطل کیا جاتا ہے، تو اس سے منسلک تمام تصدیقی اور توثیقی خدمات بھی فوری طور پر معطل ہو جائیں گی، تاکہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

حکومت نے بزرگ شہریوں کو بھی بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو تاحیات مؤثر سمارٹ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد انہیں بار بار تجدید کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں