chief justice of pakistan 1

چیف جسٹس پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجراء کردیا۔اس ڈیش بورڈ کا مقصد شواہد پر مبنی عدالتی پالیسی سازی اور ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی ویژن کی تکمیل ہے۔ ڈیش بورڈ لا اینڈ جسٹس کمیشن نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا۔

Untitled 2026 02 10T210753.399
اسلام آباد: نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ قائم کرنے کے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کےموقع کی تصویر۔ فائل فوٹو

منصوبہ سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائیکورٹس کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹس کے اشتراک سے مکمل ہوا۔

ڈیش بورڈ ریئل ٹائم عدالتی ڈیٹا کو ایک مربوط اینالیٹکس فریم ورک میں یکجا کرتا ہے۔ پلیٹ فارم اسٹریٹیجک منصوبہ بندی اورادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بناتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی نے گورننس میں ٹیکنالوجی کے کردار پر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈیش بورڈ شفافیت، پیش گوئی اور عدالتی کارکردگی کی نگرانی کو بہتر بنائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں