424484 3598112 updates

ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق اجلاس ہوا.
Untitled 2026 01 04T060218.869
جس میں صوبے میں سڑکیں اور مکانات کی تعمیر ومرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت کرنے اور صوبائی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم ازکم 30 فیصد منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سڑکوں کےعلاوہ صوبےمیں زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی24 راہداریوں کےمنصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی جبکہ پرانے واٹر انفرا اسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف بھی دیا گیا۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب نے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید طریقہ کار رائج کیا جائے گا، مسافروں کو سفر کے دوران بہترین سڑک اور سہولیات فراہم ہوں گی، جدید نظام سے سفر کی حفاظت یقینی بنانے کے علاوہ عوامی اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ نجی شعبے کے تعاون سے 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کو دو رویہ بنانے اور چکوال اور قصور میں آبی منصوبوں کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں