ملتان:سیینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم، ملتان ڈویژن رانا محمد مقصود افضل خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب، صوبائی صدر رانا ظفر اقبال کی قیادت میںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہر فیصلے کو سراہتا ہے اور ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل سپورٹ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس 2025ء جو وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں اور مکمل آئینی پراسس کے بعد جاری ہوا، اس کے تحت ہر ضلع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں DRC قائم کی گئی جس نے پوری طرح ہر ضلع میں کام کیا، مثبت، میرٹ پر مبنی فیصلے کیے اور مظلوم افراد کی مکمل داد رسی نظر آئی۔
انہوں نے کہا کہ اچانک لاہور ہائیکورٹ لاہور کا فیصلہ آنا اور تمام حکومتی پراسس کو ایک ہی صفحے سے غیر فعال کر دینا پارلیمان کو نیچا دکھانے اور دباؤ میں لانے کے مترادف ہے۔ موجودہ پنجاب حکومت صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت رکھتی ہے اور ہر وہ قانون جو مفادِ عامہ اور عوامی حقوق کی بات کرتا ہو، آئینی پراسس کے تحت منظور کرنے اور اس پر عملدرآمد کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔ کسی بھی معزز عدالت کو قانون سازی کے عمل میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب بھر سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے ہر فیصلے کی مکمل تائید کرتا ہے۔
