ملتان: لاہور ہائیکورٹ نے ملتان اور گوجرانوالہ کی ڈرگ کورٹس میں وکلاء ججز کو ہٹانے اور ان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں.
اس سلسلے میںرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججِ اور موجودہ ڈائریکٹر اکیڈمک و پروگرام پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور ڈاکٹر محمداقبال کو محمد سلیم اللہ ایڈووکیٹ کی جگہ چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعینات کیا گیا ہے.
اس طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججِ اور موجودہ ڈائریکٹر آئی ٹی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور محمدعطاء ربانی کو ندیم بابر خان ایڈووکیٹ کی جگہ چیئرپرسن ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے.
خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میںتبدیلی کر کے وکلاء کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کا راستہ بند کرتے ہوئے ججز کو تعینات کرنے کی منظور دی تھی، جس پر لاہور، بہاولپور، فیصل آباد اور دیگر ڈرگ کورٹس میںججز کو تعینات کر دیا گیا تھا.

انہوں نے کہا کہ ڈرگ کورٹس میںحساس نوعیت اور لوگوں کی زندگیوںو صحت کے ساتھ جڑے ہوئے معاملات پیش ہوتے ہیں، اور اس سے وابستہ محکمے کے افسران و اہلکاروں کا قبلہ درست رکھنے میںفاضل ججز کردار ادا کریںگے.

