inflation 3 2

حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں‌اضافہ، ماہانہ شرح 6.15 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ماہ نومبر 2025ء میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ کر ماہانہ شرح 6.15 فیصد ہوگئی۔

قبل ازیں‌وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

ایک ماہ میں ایندھن 2.21 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2 فیصد تک مہنگے، نومبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں