اسلام آباد: پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے ممبران کے انتخابات برائے سال 2025ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان اور ریٹرننگ آفیسر منصور عثمان اعوان نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976ء کے رول 30 کے تحت الیکشن شیڈول کا اعلان کیا۔
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ: 25 نومبر 2025 (دوپہر 2:00 بجے سے قبل) مقرر کی گئی ہے اور کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بلڈنگ، آئین ایونیو، اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 دسمبر 2025، امیدواروں کی فہرست کی اشاعت 3 دسمبر ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 دسمبر ، امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت 6 دسمبر 2025ء کو ہو گی.
پولنگ 13 دسمبر 2025 (صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک) منعقد ہو گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 17 دسمبر 2025 (صبح 10:00 بجے) جبکہ
انتخابی نتائج کا اعلان 22 دسمبر 2025 کو ہو گا.
انتخابی نتائج کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے.
