Untitled 2025 11 06T023743.611

قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح تبدیل کر دی گئی

کراچی: قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیاگیا ہے۔

نئی شرح منافع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68فیصد سے بڑھا کر 10.92فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔
419967 9973113 updates
سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40فیصد سے بڑھا کر 10.60فیصد سالانہ کر دی گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔ یہ شرح 12.96فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی ہے جب کہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30فیصد سالانہ 3 سال کےلیے اور 5 سال کےلیے 10.56فیصد کردی گئی ہے۔

سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع کو 9.50 فیصد برقراررکھا گیا ہے اور کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا.

نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کردیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں