نمائندگان: کوئٹہ میںبھائی کے ہاتھوں بہن قتل ہو گئی،پولیس کے مطابق خلجی کالونی، فقیر آباد میں بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کیا.
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سعدیہ عمر تقریبا 25 سے 30 سال قوم خلجی سے ہوئی ہے،جس کے قتل کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں.
اس طرح پولیس تھانہ ہرنولی کے مطابق علاقہ بالا شریف میں سگے ماموں کے ہاتھوں بھانجی کے قتل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ہرنولی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کررہی ہے.
ترجمان پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، نیز ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا اور پولیس مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے.
دریںاثناءسانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں، افسوسناک واقعہ سانگھڑ کے علاقے شاہ پور میں پیش آیا جہاں خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گرگئی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگادی تاہم وہ خود بھی ڈوب گئیں۔ریسکیو کے مطابق تینوں خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں نند جِٹھانیاں تھیں۔
فیصل آباد میں ستیانہ کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد موقع پر جانبحق، دو زخمی ہو گئے.مرنے والوں کی شناخت علیم سلطان، صنم سلطان اور صہیب کے نام سے ہوئی ہے.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے، پولیس نے نعشیں تحویل میں کے کر کارروائی شروع کردی ہے.
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا ہے، زخمیوں میں چک نمبر 30 کے رہائشی 42 سالہ محمد عتیق اور 25 سالہ عبدالسلام شامل ہیں۔