رمضان المبارک کی آمد میں کتنے دن باقی؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔
ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،کیونکہ رجب کے بعد شعبان، اور پھر رمضان المبارک آتا ہے،جومسلمانوں کے لیے ایک انتہائی مقدس مہینہ ہے۔کیلنڈر کےمطابق برکتوں والےمہینےکا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونےکی توقع ہے،جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔
اگررجب اورشعبان،دونوں مہینے اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے،تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔
کیلنڈر کےمطابق اگررمضان کے 30 روزےپورے ہوئےتو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوارکو ہونے کا امکان ہے،تاہم 29 روزے ہونےکی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے،عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل سب سے پہلے زخیرہ اندوزوں اور گراں فروش مافیا کی جانب سے تیاریاںشروع کر دی گئیںہیں، اس طرحانتظامی سطح پر رمضان المبارک میں عوامی سہولیات اور سیکورٹی کے لئے بھی پلان کی تشکیل کے ساتھ مساجد کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں ابتدائی طور پر مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے.
