WhatsApp Image 2025 01 12 at 09.22.14

بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں‌50 فیصد خواتین امیدوار ناکام

صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا.انتخابات میں‌کامیاب ہونے والے امیدواروں کاجشن بھی جاری ہے،تاہم ان انتخابات میں‌ خواتین امیدواروں کی بھی بہت بڑی تعداد ناکام ہو گئی. جس میں‌ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات خواتین کے حوالے سے مایوس کن رہے کہ انتخابی عمل میں‌موجود تینوں‌خواتین امیدوار ناکام ہو گئیں‌اور اس سال کی ایگزیکٹوباڈی میں کوئی بھی خاتون عہدیدار شامل نہیں‌ہے.ملتان بار کی تاریخ‌میں‌ صدارت کے عہدے پر پہلی بار خاتون امیدوار بشریٰ‌نقوی کامیاب نہیں‌ہو سکی تو وہیں‌جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر دونوں‌ خواتین امیدوارنگینہ مظفر ہراج اور نورین اشرف بھی کامیاب نہیں‌ہو سکی ہیں.اس طرح‌پورے صوبہ میں‌جہاں‌بہت سی خواتین امیدوار ناکام ہوئیں‌تو بہت سی کامیاب بھی ہوئی‌ہیں‌.جن میں‌وہاڑی میں‌لائبریری سیکرٹری بشریٰ‌بی بی،میلسی میں‌لائبریری سیکرٹری سعدیہ سعید ارائیں،جتوئی میًں‌ لائبریری سیکرٹری نوشابہ اللہ بخش، رحیم یار خان میں‌نائب صدر سمیرا کھرل اور آڈیٹر نائلہ شہزاد ،بورے والہ میں‌ لائبریری سیکرٹری لبنیٰ‌منظور،فیصل آباد میں‌فنانس سیکرٹری اقراءخان رانا،منچن آباد میں‌نائب صدر طیبہ ارشد، گوجرانوالہ میں‌سینئر نائب صدرروحی مقبول چوہدری سمیت دیگر کئی خواتین نمایاں‌طور پر کامیاب ہوئیں‌.

اپنا تبصرہ لکھیں