Untitled 2025 06 18T003940.019

ضلع ملتان میں‌ 5 نئے پولیس سٹیشنز قائم کر دئیےگئے، تعداد 36 ہو گئی

ملتان: ضلع ملتان میں پانچ نئے تھانے بنا دیئے گئے.ملتان میں‌ کل پولیس سٹیشنز کی تعداد 36 ہو گئی جبکہ خواتین کے لئے ویمن سنٹر میں‌بھی ایک پولیس سٹیشن قائم ہے.
Untitled 2025 06 18T004228.056
پنجاب پولیس زرائع کے مطابق ملتان میں‌آبادی کے پھیلاؤ اور عوامی مشکلات کے ساتھ امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے نئے پولیس سٹیشنز کا قیام عمل میں‌لایا گیا ہے.

ملتان میں‌قائم کئے گئے نئے پولیس سٹیشنز میں تھانہ لاڑ ، شاہ گردیز ، سیکرٹریٹ ، خان بیلہ اور تھانہ نشتر شامل ہیں.

تھانہ شاہ شمس اور بستی ملوک کی حدود سے کٹاؤ کر کے تھانہ لاڑ قائم کیا گیا ہے.

تھانہ سٹی جلال پور اور تھانہ صدر جلال پور میں تھانہ خان بیلہ ، تھانہ مخدوم رشید ، ممتاز آباد اور سیتل ماڑی کی حدود سے کٹاؤ کر کے تھانہ شاہ گردیز قائم کیا گیا ہے.

تھانہ الپہ اور قادر پور راں سے کٹاؤ کر کے تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ مظفر آباد اور قطب پور کی حدود سے علاقے کاٹ کر تھانہ نشترِ قائم کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں